

Loading content...
دوستو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ رب الارض صرف ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں اور ان کے علاوہ کوئی پاک فرد اس منصب پر فائز نہیں ہے بلکہ سارے معصومین علیھم الصلوات و السلام اپنے اپنے زمانے کے ارباب الارض ہیں کیونکہ ہر دور میں حجتِ خدا علیہ الصلوات و السلام کا وجود ذی جود موجود رہا ہے اور کوئی زمانہ حجتِؐ خدا سے خالی نہیں رہا اس لئے اس کائنات کی بقا انہی ارباب الارض کے دم قدم سے ہی وابستہ ہے اس لئے ایک دور میں صرف ایک حجتؐ ناطق رہتا ہے اور باقی صامت اور جو حجتِؐ ناطق کے مقام پر فائز ہے وہی امامِ زمانہ علیہ الصلوات و السلامکے لقب سے ملقب ہوتا ہے اس ذات کے حقوق فرائض کی باز پرس اس دور کے لوگوں سے ہو گی اس لئے ارشاد قدرت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار