

Loading content...
یہاں یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ صرف زمین کے رب نہیں ہیں یہ صرف رب الارض ہی نہیں بلکہ زمین پر جو کچھ بھی ہے یہ اس کی ہر چیز کے رب ہیں کیونکہ جو گھر کا مالک ہوتا ہے وہ گھر کی ہر چیز کا مالک ہوتا ہے مثلاً ایک شخص ایک گھڑی خرید کرتا ہے اور اس کا مالک ہو جاتا ہے جب وہ گھڑی کا مالک ہو جاتا ہے تو اس کی پوری فعال مشین کا مالک بھی وہی ہوتا ہے یعنی اس کے ہر متحرک و غیر متحرک کا مالک وہی ہوتا ہے اسی طرح جو زمین کا مالک ہے وہ اصل زمین کا بھی مالک ہے اس کے ہر ایٹم کا بھی مالک ہے تو رب الارض اس زمین کے ربع مسکون ہی کا رب نہیں سمندر پہاڑ اشجار نباتات و جمادات حیوان و انسان ملکوت و جنات ہر چیز کا رب ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار