

Loading content...
اس آیت کی تفسیر میں آیا ہے کہ یہاں رب سے مراد وہ اللہ جل جلالہ نہیں بلکہ یہاں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خطاب ہے کہ اے میرے حبیب آپ اپنے پالنے والے اپنے مربی یعنی جناب عمران علیہ الصلوات و السلام کی نعمت کا ذکر فرمایا کریں کیونکہ ہر نبی ویسے بھی نعماتِ الہی کے ذکر کے لئے مبعوث ہوتا ہے اسے پھر یہ تاکید کرنا کہ اپنے رب یعنی اللہ جل جلالہ کی نعمت کا ذکر کریں تحصیلِ حاصل کے مترادف ہے جو عقلاًفضول ہے تو لا محالہ ماننا پڑے گا کہ یہاں رب سے مراد جناب عمران علیہ الصلوات و السلام ہی ہیں کہ جنہوں نے باپ بن کر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پرورش کی ہے اور ماں باپ پر لفظِ رب کا استعمال پہلے ہی بیان ہو چکا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار