

Loading content...
اس لئے اکثر دعاؤں میں جب اپنے مالکِ حقیقی سے کوئی چیز طلب کی جاتی ہے تو اسے یا رب یا ربّی ربّ وغیرہ جیسے الفاظ سے خطاب کیا جاتا ہے یعنی اعتراف کیا جاتا ہے کہ ہم تمہاری عطا کے مستحق نہیں ہیں اور تمہارے نافرمان بھی ہیں معصیت کے مرتکب بھی ہیں تمہارے اوامر و نواہی کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں حدود شکنی کے مرتکب بھی ہوتے ہیں ہم واقعی قابلِ رحم نہیں ہیں مگر کیا کریں تمہارے سوا کوئی پالنے والا نہیں ہے شفقت فرمانے والا نہیں ہے مربی نہیں ہے اس لئے تجھ سے نہ مانگیں تو کس سے مانگیں ؟ جب وہ ذاتِ صمد اس پیارے تخاطب کو دیکھتی ہے تو شانِ ربوبیت کے پیشِ نظر ہمیں غیر مستحق مانتے ہوئے بھی عطا فرماتی ہے یہ عطا رحمت سے بہت بلند ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار