

Loading content...
آپ نے دیکھا کہ اس بھکاری کے جانے کے بعد اچانک آپ کا بیٹا آ گیا اور آ کر دامن سے لپٹ گیا کہ ابا جان مجھے ابھی ابھی پچاس روپے دے دیں میں فروٹ مٹھائیاں وغیرہ لیتا ہوں تو اسے بھی پچاس روپے دے دئے گئے لیکن یہاں کسی جذبہِ ترحم کی بنیاد پر یہ رقم نہیں دی گئی بلکہ شفقت ِ پدری کی بنیاد پر دی گئی ہے یہاں اس کی مالی کمزوری کی بنیاد پر نہیں بلکہ مربی ہونے کے ناطے اسے پچاس روپے دینے پڑے ہیں یہاں جو عطا ہوئی ہے یہ کسی جذبہ ٔ ترحم کی مرہون ِ منت نہیں اور نہ ہی یہ استحقاق کی وجہ سے ہے بلکہ اس کے پیچھے وہ جذبہ ٔ ربوبیت کارفرما ہے جو استحقاق کو نہیں دیکھتا بلکہ اپنے مربی ہونے کا ثبوت فراہم کرنے کے لئے عطا فرماتا ہے اس لئے اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ اے انسان تو اپنے والدین کو دعا کر مگر ان الفاظ میں قل رب رحمھما کما ربٰین صغیر کہ اے میرے رب تو ان میرے دو ربوں ( والدین ) پر اس طرح رحم فرما کہ جیسے انہوں نے میرے بچپن پر رحم فرمایا تھا یعنی رحم کی اپیل ہے کہ یہ کمزور ہیں اور ان کا استحقاق ہے اعانت و رحم کیونکہ جب میں کمزور تھا یعنی بچپن میں تو انہوں نے جہاں جذبہ ٔ شفقت سے مجھ پر مہربانی کی ہے وہاں میری کمزوری کو بھی سامنے رکھا تھا اور قابل ِرحم سمجھ کر بھی اپنے منہ سے لقمے نکال کر مجھے کھلاتے رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار