

Loading content...
رحمت اور ربوبیت کے درمیان جو فرق ہے وہ ایک مثال سے واضح کرتا ہوں مثلاً کسی شخص کے دروازہ پر ایک بوڑھا بھکاری آتا ہے آ کر سوال کرتا ہے کہ بابا خدا کے لئے میری غربت پر ترس کرو میں غریب ہوں میری مالی حالت بہت کمزور ہے مجھے پچاس روپے دے دوتو اس کی مالی کمزوری استحقاقِ اعانت رکھتی ہے آپ نے رحم کیا اور اسے پچاس روپے دے دئیے یہ ہے رحم یا رحمت کیونکہ جب اس میں کمزوری دریافت ہوئی تو تب رحم کا جذبہ بیدار ہوا اور پچاس روپے دے دئے تو اللہ جل جلالہ نے اس عطا کو آپ کی بخشش نہیں بتایا بلکہ فرمایا ہے کہ حق السائل و المحرومکہ یہ جو دیا جا رہا ہے یہ تو سائل اور محروم کا حق ہے کیونکہ کمزوری استحقاقِ اعانت رکھتی ہے اور یہ سائل کو اس کا حق دیا گیا ہے یہ احسان نہیں ہے رحمت و رحم ہے جو اس کا حق ہے جو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار