

Loading content...
اس لئے فرمان ہے کہ رحمت الہی سے قنوط و مایوس ہونا کفر ہے چونکہ رحمت ہمیشہ استحقاق سے وابستہ ہے اس لئے اللہ جل جلالہ رحیم ہے مگر لفظ رحیم اور رحمن میں ایک فرق ہے کہ رحیم کلام الہی میں مشروط آیا ہے یعنی مومنین و عباد و خلق و ناس کے ساتھ اللہ جل جلالہ رحیم ہے مومنین پر متقین پر تو اس کی رحمت یا جذبہ ٔ ترحم جہاں نوع انسان تک محدود فرمایا گیا ہے تو اسے رحیم کا اسم دیا گیا ہے جہاں پوری کائنات کو مستحقِ اعانت سمجھ کر جذبہ ٔ ترحم کا اظہار فرمایا گیا ہے تو وہاں لفظ رحمن استعمال ہوا ہے یعنی اس کی رحمت محیط بالموجودات ہے کیونکہ پوری کائنات کمزور خلق ہوئی ہے اور قابل رحم ہے اور جو اس کائنات کے انواعِ مختلفہ و موجوداتِ متنوعہ پر ہمہ وقت رحم فرماتا ہے اس کی کمزوری پر ترس کھاتا ہے وہ ہے رحمن
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار