

Loading content...
اب یہ بھی دیکھتے چلیں کہ رحم کیا ہے ؟ رحم یہ ہوتا ہے کہ کسی کی کمزوری کو ا عانت کا مستحق سمجھنا رحم ہے کیونکہ اللہ جل جلالہ نے ہر چیز کوانتہائی کمزور پیدا کیا ہے اور ہر چیز کی فطری کمزوری کا یہ حق بنتا ہے کہ اس پہ رحم کھایا جائے کیونکہ انسان کو تو خالق نے انتہائی کمزور پیدا کیا ہے اگر اس نے اسے پیدا بھی کیا اور کمزور بھی پیدا کیا ہے تو پھر اگر وہ اسے اسباب ِحیات و بقا عطا نہ فرمائے گا تو یہ کمزور و ناتواں بیچارہ مرجائے گا اس لئے اس کی اس قابل رحم حالت پر رحم کھانا اللہ جل جلالہ نے اپنے اوپر واجب قرار دیا ہے اور اس کی اسی کمزوری اور بیچارگی کے پیش نظر اللہ جل جلالہ نے اپنی رحمت کو غضب سے وسیع قرار دیا ہے بلکہ جملہ صفاتِ قہری سے محیط قرار دیا ہے یعنی غضب و جلال و قہر و جبرسے رحمت محیط ہے اور رحمت کو وسعت دینے کے بعد اعلان فرمایا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار