

Loading content...
دوستو یہ تو آپ کو معلوم ہوگیا کہ جو بھی کسی کی کفالت کرتا ہے کسی کی تربیت کرتا ہے یا کسی کو پالتا ہے پروان چڑھاتا ہے اسے رب کہاجاتا ہے چاہے وہ حقیقی ہو یا نہ ہو بلکہ ہر وسیلہ ٔ تربیت کو رب کہاجاتا ہے اب یہاں یہ بھی عرض کرنا ضروری ہے کہ دورانِ تربیت جو چیزیں عطا ہوتی ہیں وہ کئی مدوں میں ملتی ہیں ان میں سے یہاں دو مدوں میں ملنے والی چیزوں کے بارے میں عرض کرنا ضروری ہے ان میں سے ایک وہ چیزیں ہیں جو بوجہ رحمت ملتی ہیں یعنی رحمت کی مد میں انسان کو عطا ہوتی ہیں اور دوسری وہ چیزیں ہیں جو بوجہ ِ ربوبیت عطا ہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار