

Loading content...
یعنی رب وہ ہوتا ہے جو کسی شے کو اس کی تکمیل تک درجہ بہ درجہ پروان چڑھائے اور اس لفظ رب کی اصل و بنیاد تربیت ہے یعنی تربیت کرنے والا رب ہوتا ہے اللہ جل جلالہ کو اس لئے رب کہا جاتا ہے کہ ھو المتکفل بمصلحة الموجودات یعنی وہ اس لئے رب ہے کہ وہ جملہ موجودات کی مصلحت کا کفیل ہے کیونکہ جب ایک چیز خلق یا پیدا ہوتی ہے تو وہ ایک پیدا کرنے والے کی محتاج ہوتی ہے جب وہ چیز پیدا ہوجاتی ہے تو اسے حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے یعنی ایک حفیظ اس کی حفاطت فرماتا ہے حفاظت کے ساتھ ساتھ اس چیز کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہوتی اسے ایک تربیت کرنے والے پالنے والے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس چیز کی تربیت کرنے والے پالنے والے پروان چڑھانے والے کو رب کہا جاتا ہے چاہے وہ حقیقی ہو یا مجازی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار