

Loading content...
اگر ہم اس کا خلا سے جائزہ لیتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ سمندر کے اندر ہائیڈروجن کا ایک ایٹم ہے اور اس کی حیثیت اتنی کمزور نظر آتی ہے کہ انسان اپنی ہلاکتوں سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہو سکتا یہ اس کائنات کے بڑے بڑے سیاروں اور Black Holes اور دہشت ناک بونوں کے اس جنگل میں انتہائی کمزور حالت میں چل پھر رہی ہے جیسے کسی بڑے جنگل میں ہزاروں درندوں اور شکاری جانورں کے درمیان کوئی دودن کا ایک مرغی کا چوزہ اپنے جانی دشمنوں سے بے خبر دانہ دنکا چگنے میں مصروف ہو اور اس کا کوئی لمحہ خطرے سے خالی نہیں ہے کہ کب کوئی گیدڑ یا لومڑی یا کوئی جنگلی بلی آ کر اسے اچک لے جائے اور اسے آواز نکالنے کی فرصت بھی نہ ملے اور اس چوزے کے جسم پر کئی Parasites (جوئیں ) پل رہی ہوں اور وہ یہ سمجھ رہی ہوں کہ ہماری یہ کائنات بہت محفوظ ہے اور وہ اس کے خون کے چوسنے کیلئے آپس میں لڑ مر رہی ہوں بلا تشبیہ یہ ہماری زمین اسی طرح خطرات کے مابین اپنی زندگی کے دن گن رہی ہے اور کسی کو کوئی خبر نہیں ہے کہ کب کوئی بھولا بھٹکا بلیک ہول Black Hole ادھر آنکلے اور اسے اپنے جبڑوں میں دبا کر لے جائے اور انسان کی یہ حالت ہے کہ وہ اس چوزے کی جوؤں کی طرح اس کا خون چوسنے کی مسابقت میں آپس میں لڑ مر رہا ہے اور اسے اس کا علم تک نہیں ہے کہ اس کی زندگی کی اساس کتنی کمزور ہے اور وہ تو ایک پانی کے بلبلے پر بیٹھا یہ گمان کر رہا ہے کہ یہ لافانی چیز ہے جس پر میں بیٹھا ہوں اور یہ انسان اس بلبلے پر بیٹھا اللہ اور اس کائنات کے خالق کے بارے میں لمبی لمبی بحثیں کر رہا ہے اور بزعم خویش خود کو اللہ جل جلالہ کا ایسا شہکار مان رہا ہے کہ جس کے بغیر نعوذ باللہ اس کا گزارہ ہی نہیں ہوتا اور اسے تو گویا اپنے خالق اور مربی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے خالق کا کوئی کام اس کے بغیر نہیں چل سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار