

Loading content...
اس کے بعد اپنے قریب بلا کر ان کے ایک ایک شانے پر آپ نے کچھ دم فرمایا گویا انہیں پوری طرح سے پابند کیا گیا پھر کیا تھا جلال الہی مکمل طور پر پابند ِ جمال الہی ہوگیا اس کے بعد فرمایا بھائی آپ ایک مشک لیں اور پیاسے بچوں کیلئے کچھ پانی لائیں سارے واقعات ترک کر کے اتنا عرض کرتا ہوںکہ آپ دریا پہ پہنچے پانی بھرا اور خیام کی طرف روانہ ہوئے راستے میں فوجوں کا اژدہام تھا تیروں اور تلوار کی بارش ہوئی آپ نے مشک کواپنی جان سے زیادہ عزیز رکھا اس طرح ایک ہاتھ شہید ہوا آپ نے مشک کو دوسرے ہاتھ میں لے لیا اس کے بعد دوسرا ہاتھ شہید ہوا آپ نے مشک کے تسمے منہ میں ڈال لئے اور اپنے رہوار سے فرمایا اب تو ہی مجھے خیام تک لے جا کسی طرح یہ مشک خیام تک پہنچ جائے جب کچھ فاصلہ طے کیا تو ایک تیر مشک کو لگا اور اس سے پانی بہنے لگا جب تک پانی بہتا رہا رہوار کو ایک جگہ پہ روکے رکھا اور بہتے ہوئے پانی کو حسرت سے دیکھتے رہے جب پانی پوری طرح بہہ گیا تو آپ نے رہوار کا منہ خیام سے دوسری طرف پھیرا اور فرمایا اب خیام میں جاکر ہم کیا کریں گے معصوم بچوں کو کیا منہ دکھائیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار