

Loading content...
ہے کہ جب روز عاشور حکومت جمال کا اختتام ہوجائے گا اور پھر جلال کی حکومت ہوگی گویا ہمیں اذن انتقام ہوگا تو ہم ایک ایک ظلم کا بدلہ چکائیں گے اس سفر کے دوران جتنے ظلم سامنے آئے جناب عباس علیہ الصلوات و السلام نے اس سہارے پہ برداشت کئے کہ عاشور کے دن ہمیں اجازت مل جائے گی پھر وہ دن بھی آگیا ہرشہید کے بعد آپ توقع فرماتے کہ ابھی حکومت الہیہ کا چارج مرکز جلال کو حاصل ہوجائے گا مگر اذن نہ ملا تااینکہ باقی صرف دو بھائی رہ گئے اس وقت آپ نے عرض کی آقا اب تو مجھے اجازت عطافرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار