

Loading content...
اب ایک اہم بات عرض کرنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ اس دور میں کئی فاسد عقائد جنم لے رہے ہیں اس لئے یہ بات کرنا لازم سمجھتا ہوں اگرچہ کسی کو ناگوار ہی کیوں نہ گزرے وہ یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ کے جلال کامل کے مظہر حقیقی شہنشاہ وفا ابو الفضل العباس علیہ الصلوات و السلام ہیں جو اسم ِرحمن کا باطن ہیں اسی لئے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا باطن یہ جناب ہیں کیونکہ جب زمانہ ٔ جمالیت اختتام کو پہنچے گا تو ظالمین پر جن لوگوں کو مسلط کیا جائے گا ان کے معنوی سر پرست اور ان پر متصرف یہی جناب ہوں گے کربلا میں جو ان پر پابندی تھی اس کا مفہوم یہ تھا کہ زمانہ ٔ خروج تک جمال جلال پر حاکم تھا اور رحمت غضب سے وسیع تھی یوں سمجھیں کہ اللہ جل جلالہ کی جمالیت جلالیت پر حاکم تھی جلال محکومِ جمال تھا یعنی جمال و رحمانیت کی حکومت تھی اسی لئے جلال اپنا اظہار کرنا بھی چاہتا تو نا ممکن تھا غضب ِجبار سے رحمت غالب تھی رحمانیت کا تقاضہ تھا کہ سب کچھ برداشت کیا جائے وہاں صاحبِ جلال کے رگ و پئے میں جلال کروٹیں لیتا رہا مگر شہنشاہ ِجلال شہنشاہ ِ جمال یعنی امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام کے محکوم تھے اس لئے وہاں ان کی نافرمانی نہیں کر سکتے تھے جو حکم ان کا تھا اسی پر عمل ہوا مگر جب اللہ جل جلالہ کا دور جلال ہوگا تو نفاذِ احکام میں کوئی ان کے حکم اور فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکے گا اس وقت شہنشاہ جلال کی مکمل حکمرانی ہوگی اور یہ جب تک ایک ایک ظلم کا قرض نہیں چکا لیں گے سکون سے نہ بیٹھیںگے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار