

Loading content...
اللہ جل جلالہ کے جملہ عہدہ داروں کا ظاہر رحمانیت پر مبنی ہوتا ہے اور ان کا باطن رحیمیت پر مبنی ہوتا ہے اور ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس دور میں اللہ جل جلالہ کی رحمت واسعہ ہیں جن سے اجرا و نفاذ رحمانیت ہوتا ہے اور ہو رہا ہے یہاں تک کہ ظلم و جبر خون رلا رہا ہے مگر رحمانیت کا تقاضہ ہے کہ سارے گھر کو عزا خانہ بنا کر سارے گھر میں صف ماتم بچھا کر سارے خاندان پاک علیھم السلام کو مبتلائے مصائب دیکھ دیکھ کر ایک ایک مومن پہ رحمانیت کی بارش فرما رہے ہیں اپنے پرائے سب پر نعمات لٹا رہے ہیں مگر یہ اس وقت تک ہے جب تک یہ نظام عالم رحمانیت اور جمالیت کے ماتحت ہے ہاں جب یہ نظام عالم جلالیت کے ماتحت ہوجائے گا تو پھر ہر فیصلہ جلالیت کے نقطہ ٔ نگاہ سے ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار