

Loading content...
یہ اسماء و صفات الہیہ اس دنیا میں رحمان و رحمانیت کا مظاہرہ فرمانے آئے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسمائے الہی و صفات الہی ایک دوسرے کے متبائن و متناقض ہیں مگر وہ تناقض ظاہری و اعتباری ہے حقیقی نہیں کیونکہ جب کوئی اسمِ ظاہر اَنَا کہتا ہوا ظاہر ہوتا ہے تو اسم باطن اس کے بطن میں مخفی ہوتا ہے اور جب اسم باطن اَنَا کہتا ہے تو اس کے بطن میں اسم ظاہر جلوہ افروز ہوتا ہے اگرچہ اس کی اولیت آخریت کے منافی ہے جلال جمال کے منافی ہے مگر یہ ایک دوسرے کا باطن ہیں جب اسم رحمان کا مظہر مظاہرہ رحمانیت میں مصروف ہوتا ہے تو اس کے باطن میں اسمائے جلال کروٹیں لیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار