

Loading content...
تو میں عرض کررہا تھا کہ یہ دور اللہ جل جلالہ کے جمال کا ہے اور رحمانیت کے ماتحت چل رہا ہے ا سی لئے سب کو رزق دیا جا رہا ہے جیسے سورج کی روشنی اچھے برے ہر انسان و مقام پر یکساں پڑتی ہے اسی طرح دوست دشمن سب کو رزق ملتا ہے اس کی وجہ جمالیت و رحمانیت ہے ساری دشمن نوازیاں دشمن پالیاںبہ تقاضہ ٔ رحمانیت جاری ہیں ہاں جب جمالیت اپنے کمال کو پہنچے گی تو پھر قوس جلالی کا آغاز ہو گا زمانہ خروج کی ابتدا جلال کا آغاز ہے پانچ ادوارِ خروج گویا پانچ درجات جلال ہوں گے پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ دشمن بھیک مانگتا نظر آئے گا پھر بھیک بند کر دی جائے گی لیٹرین کی گندگی کھا کر زندگی گزارے گا پھر صفحہ ٔ ہستی سے مٹا دیا جائے گا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف آج اسم رحمن کے ماتحت چل رہے ہیں اسی لئے سب کو رزق مل رہا ہے اور معصیت کے وسائل میں بھی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی یہ مہلت مظاہرہ رحمانیت و جمالیت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار