

Loading content...
دوستو یہ سارا پاک گھر اللہ جل جلالہ کی رحمت واسعہ ہے اور اسی طرح کرتے رہے ہیں ایک ایک مومن کی حفاظت فرماتے رہے ہیں جیسا کہ امام زین العابدین علیہ الصلوات و السلام سے روایت ہے کہ روز عاشور ہم نے دیکھا کہ ایک شخص نے ہمارے بابائے مظلوم علیہ الصلوات و السلام کو تیر مارا جبکہ اس وقت آپ کا مرتجز اس ملعون کے بہت قریب تھا آپ نے مرتجز کو اس کے اور زیادہ قریب کیا اور جب اس کے قریب گئے تو اس پر تلوار سے وار نہیں کیا بلکہ اس ملعون کو ایک تھپڑ مارا اور مرتجز کو آگے بڑھا لیا یہ دیکھ کر ہم نہ سمجھ سکے کہ اس کی کیا وجہ ہے اس ملعون کو فی النار نہیں کیا گیا جب کہ وہ تلوار کی زد میں تھا پھر جب ہم نے اس ملعون کو علم امامت سے دیکھا تو اس کی نسل سے ایک مومن پیدا ہونا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار