

Loading content...
یہاں ایک بات کروں گا وہ یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے رحمة اللہ الواسعہ ہونے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ جو ذات پاک صرف ایک مومن کی حفاظت کیلئے پورے گھر میں صف ماتم بچھا کے بیٹھے ہیں وہ اللہ جل جلالہ کی رحمة واسعہ نہیں تو کیا ہیں اپنے سارے گھر کو ماتم کدہ بنایا ہوا ہے آج بھی ان کے سامنے اپنے اجداد کی بے گور و کفن لاشیں رکھی ہوئی ہیں آج بھی شام کے بازار ان کی آنکھوں کے سامنے ہیں کیونکہ امام اور حجت کے سامنے ماضی حال اور مستقبل حال جاری کی طرح ہوتا ہے اور وہ سارے مناظر دیکھ رہے ہیں سارے مظالم کا مشاہدہ فرما رہے ہیں اس کے باجود ایک ایک مومن کو بچانے میں مصروف ہیں تو اس سے بڑھ ان کے رحمة واسعہ ہونے کیلئے کیا ثبوت ہوسکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار