

Loading content...
ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اللہ کی رحمة واسعہ ہیں اسی لئے آج بھی وہ اللہ جل جلالہ کے جمالیت کا مظاہرہ فرما رہے ہیں اور وہ جمال ِالہی کو کامل فرمانے میں مصروف ہیں اس لئے خاموش ہیں اس خاموشی سے یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ با اختیارنہیں ہیں مگر اللہ جل جلالہ کی رحمانیت اور رحیمیت کے مظہر ِجامع ہیں اسی لئے انہوں اپنے دشمنوں کوبھی رزق سے محروم نہیں فرمایا اور ظالمین پر عرصہ ٔ حیات تنگ نہیں کیا یہ ان کی رحمانیت اور جمال کا مظاہرہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مومنین کی آنے والی نسلوں کی حفاظت فرما کر اللہ جل جلالہ کی رحمانیت کا مظاہرہ فرما رہے ہیں جیسا کہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کی خاموشی کے بارے میں جب جناب ابی عبد اللہ علیہ الصلوات و السلام سے سوال ہوا تھا تو فرمایا تھا کہ یہی سوال جب ان سے ہوا تھا تو انہوں نے فرمایا تھا کہ ہمارے تلوار اٹھانے میں ایک آیت مانع ہے سوال کرنے والے نے دریافت کیا تو فرمایا اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار