

Loading content...
دوستو ایسا نہیں تھا کہ یہ صاحب قدرت ذوات صلوات اللہ علیھم اجمعین با اختیار نہ تھے بلکہ وہ صاحب قدرت و اختیار تھے کیونکہ جب ہم تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ جب ساباطِ مدائن سے واپسی پر امام حسن علیہ الصلوات و السلام نے ایک مقام پہ اپنا خیمہ نصب فرمایا تو لوگوں نے آپ پہ کئی طرح کی باتیں کیں تو آپ نے اپنا خیمہ پھاڑ کر فرعون شام کو شام میں اور عمر ابن عاص ملعون کو مصر میں بیٹھا ہوا دکھایا اور فرمایا یہ مجھ سے دور نہیں ہیں جب چاہوں ان کا خاتمہ کر سکتا ہوں مگر اپنی جد اطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان میرے لئے واجب العمل ہے (یعنی حکم یہی تھا کہ جمال الہی کو تکمیل سے نہیں روکنا)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار