

Loading content...
ہم جناب آدم علیہ السلام کے زمانے کے بعد دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں اور گناہوں پہ سزائیں ملتی تھیں لیکن آہستہ آہستہ ان سزاؤں میں کمی ہوتی گئی یعنی جمال بڑھتا گیا کیونکہ وہ جلال کے نقطہ ٔ کمال سے دور ہو رہا تھا اور جہاں سے جمال کا آغاز ہوا تھا وہیں تو جلال کی انتہا ہے اسی لئے اس دور میں کسی نے داڑھی تراشی مسخ ہو گیا راستہ غلط بتایا مسخ ہو گیا سود کھایا مسخ ہو گیا کوئی بندر بنا کوئی سوسمار کوئی سیہہ کوئی چھپکلی کوئی ریچھ کوئی سور بنا اور ہم جو جانور آج دیکھ رہے ہیں ان میں سے چھ ہزار سے زیادہ انواع ان جانوروں کی ہیں کہ جو مسوخات میں سے ہیں یعنی ماضی کے انسان مسخ ہوئے اور ان کی شکلوں پہ عبرت کیلئے ایک جانور پیدا ہوا اور اسی طرح ہوتا رہا کسی پر طوفان آیا کسی پر آندھی کسی پہ پتھر برسے کسی پر بادِ سموم چلی اسی طرح عذاب آتے رہے اورجب آخری نبی یعنی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ آیا تو عذاب ہائے الہی کا سلسلہ منقطع ہو گیا اور وہ رحمة اللعالمین بن کر آئے اس لئے عذاب ِ الہی کا سلسلہ ختم ہوتا گیا اور زمانے کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ ختم ہی ہو کر رہ گیا کیونکہ جمال اپنی جمالیت کے اعلیٰ درجات پہ پہنچ گیا اور پھر چودہ صدیوں میں لا تعداد مظالم ہوئے اورمعصیت کے ہزاروں لاکھوں اقسام ایجاد ہوئے سائنس کی ترقی نے میدان معصیت اور گناہ میں وسعت پیدا کر دی جمال کے کمال کی وجہ سے کسی کو سزا نہ دی گئی اور نہ کوئی مسخ ہوا اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ جو کہ صاحبان ِمزار جلالی تھے انہیں بھی خاموش کر دیا گیا اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ کسی ولی یا صاحب جلال کی مزار کا کوئی چاہے غلاف ہی اتار لے وہ سزا نہیں دیتے کیونکہ یہ جمال کی جمالیت کی انتہا و کمال کا زمانہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار