

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ وعدے اور وعید میں جو فرق ہے اسے نہیں سمجھے کیونکہ وعدہ خلافی کرنا بری بات ہے اور قابل مذمت ہے مگر وعید کے خلاف کرنا قابلِ تحسین ہوتا ہے جو آدمی ایک وعید پاتا ہے یعنی اگر تم یہ کروگے تو یہ سزا ہوگی اور و ہ آدمی ممنوعہ کام کرتا ہے تو سزا کا مستحق تو ہوجاتا ہے مگر اسے سزا دینا لازم نہیں ہے ایک مثال عرض کرتا ہوں کہ ایک آدمی کا باغ ہے اور وہ اپنے ملازمین سے کہتا ہے جو بھی میرے باغ سے آم توڑے اس کی سز ا یہ ہے کہ اسے جوتے مارے جائیں گے یہ بات پورے علاقے میں مشہور کی جاتی ہے اور اس کی وعید کا ہر آدمی کو علم ہو جاتا ہے اور ایک دن ایک غریب وہاں سے آم توڑتا ہوا پکڑا جاتا ہے اب اس غریب کیلئے استحقاقِ سزا ثابت ہوجاتا ہے مگر وہ امیر آدمی اسے معاف کردیتا ہے تو یہ فعل وعدہ خلافی شمار نہیں ہوتا اور اس کی کوئی بھی مذمت نہیں کرتا بلکہ اس کے اس کام کو تحسین کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے اسی طرح اللہ جل جلالہ نے جو جرائم کی سزا کی وعید فرمائی ہے اس میں معافی قابل تحسین ہے نہ کہ قابل مذمت ہے اسی طرح جب زمانہ ٔ جلال ہوگا اور جلالیت کی حکومت ہوگی تو کچھ لوگوں سے جلال سے در گزر کیا جائے گا اور وہ وعدہ خلافی کے دائرے میں نہ آئے گا اور اس طرح جمالیت کا مظاہر ہ بھی ہوجائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار