

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی رحمت کے دو حصے ہیں ایک رحمانیت ہے اور دوسری رحیمیت ہے جہاں تک رحمانیت کا تعلق ہے تو وہ خالق حقیقی کافر و شاکر دونوں کیلئے یکساں رحمن ہے دونوں پر اس کا فیض برابر جاری ہے اور ایک جیسا برستا ہے مگر جہاں تک اس کی رحیمیت کا تعلق ہے تو وہ رحیم صرف شاکرین کیلئے ہے کیونکہ انہوں نے اس کی اس دنیا میں عطا ہونے والی نعمات کو دیکھا ان نعمات عطا فرمانے والے کا شکر کیا اس کی معرفت حاصل کی اس کی عبادت کی اور تہہ دل سے اس کے شاکر ہوئے تو ان پر مزید نعمات عطا فرمانا بھی رحمت کا پر زور تقاضہ ہے اس لئے ان کے لئے مزید نعمات کو آخرت میں مخصوص فرمادیا اور اس میں سے کسی غیر کو کوئی حصہ نہ دیا اس لئے وہ رحمن ہے تو ساری دنیا اور اہل دنیا کیلئے ہے مگر رحیم صرف شاکرین و مومنین کیلئے ہے اس لئے بسم اللہ میں اللہ جل جلالہ نے اپنے دو رویوں کو بیان فرمایا ہے پہلا رویہ ماتحت ِرحمانیت قرار دیا اور اس کے بعد دوسرا رویہ رحیمیت کے ماتحت قرار دیا با الفاظ ِدیگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اللہ جل جلالہ اور اس کے جملہ نمائندوں کا اورخصوصاً پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام کا ظاہر رحمانیت پر مبنی ہے اور ان کا باطن رحیمیت کا مظہر ہے یعنی یہ رحمن ہیں عموم کیلئے اور رحیم ہیں خصوص کیلئے اب اسی بات کو ایک اور طرح سے واضح کرنا چاہتا ہوں تاکہ آپ میرا مافی الضمیر اچھی طرح جان سکیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار