

Loading content...
جو کافرین ہیں جنھیں اس نے پیدا کیا انہیں اسباب حیات عطا فرمائے انہیں پالا پوسا پروان چڑھایا انہیں دنیا کے سارے نعمات دئے اور ان کے پاس اپنا تعارف کروانے والے بھی بھیجے مگر انہوں نے اس منعم حقیقی کا کوئی احسان نہ سمجھا اور نہ ہی اسے Thank You کہا اور نہ ہی اسے محسن و منعم مانا بلکہ انہوں نے اس کی ہر قسمی مخالفت کی اور اس کے مخالفین کو اپنا سب کچھ بنا ڈالا اور اس کا شریک بنا ڈالا تو اللہ جل جلالہ نے ان پر بھی اپنی رحمت کے دروازے بند نہ کئے بلکہ انہیں اسی طرح نعمات ِدنیا سے سیراب فرماتا رہا یہ سب کچھ بھی اس کی رحمت ہی کی وجہ سے تھا اس کے بعد دوسرا طبقہ ہے جو شاکرین کا ہے تو ان پر بھی ابرِ نعمات برستا رہا تو یہ بھی رحمت کی وجہ ہی سے تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار