

Loading content...
اس آیت میں یہ بھی عجیب بات ہے کہ اس میں جو اسما بیان ہوئے ہیں ان دونوں میں رحمت ہی کا ذکر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مخلوق کی تخلیق کا عمل در حقیقت رحمت ہی کی وجہ سے ہوا تھا کیونکہ جب رحمت ہوگی تو اس میں افاضہ ضروری ہے اور اسی رحمت ہی کا افاضہ ٔ وجود ہی تخلیق قرار پایا ہے اور اسی بیناد پر مخلوق پیدا ہوئی مگر اس کا نظام ِدنیا رحمانیت ہی کے ماتحت قرار دیا گیا یعنی مخلوق میں سے جو بھی پیدا ہو اسے ضروریات ِحیات و بقا دینا رحمت کا ایک تقاضہ تھا چاہے کوئی اچھا ہے یا برا ہے اسی کا پیدا کردہ ہے تو اس نے انہیں رزق بھی دینا ہے پالنا بھی ہے پروان بھی چڑھانا ہے نعمات دنیا اسے دینا ہیں اس کی ضروریات پورا کرنا ہیں پھر اس کی ہدایت کرنا بھی رحمت ہی کا تقاضہ تھا تاکہ وہ انسان جسے اس نے پیدا کیا ہے اسے پیدا کرنے والے کا کوئی تعارف کروانے والا بھی ہو اور جو اس کا شکر گزار ہو تو اس پر مزید نعمات کی بارش کی جائے یہ بھی رحمت کا تقاضہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار