

Loading content...
کچھ لوگ یہ بات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اس دنیا میں ویسے بھی نیک اور کار آمد لوگوں کی شرح پیدائش کم ہوتی ہے اور جو بھی نیک لوگ اس دنیا میں پیدا ہوجاتے ہیں اور ان کا فائدہ مکمل انسانیت کو ہو سکتا ہے تو ان لوگوں کو یہاں طرح طرح کے مظالم اور صعوبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی طرح دنیا سے چلے جاتے ہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا علیھم السلام میں سے چند ایک کو چھوڑ کر باقی سارے انبیا علیھم السلام اس دنیا سے خود نہیں گئے بلکہ انہیں ان دنیا کے اشرار اور کمینے لوگوں نے شہید کیا ہے اور وہ بھی بہت اذیت ناک طریقے سے اب ان مشاہدات کے بعد کون کہہ سکتا ہے کہ اس دنیا کا خالق کوئی رحم دل اور صاحب دانش و حکمت ہو سکتا ہے صرف انبیا علیھم السلام ہی نہیں بلکہ جملہ اوصیا جملہ نیک اور انسانیت کے دوست اور ان کے خیر خواہ اور پوری دنیا اور مخلوق کے بھلے کی بات کرنے والوں کا کیا انجام ہوا ہے ؟کیا کوئی دانا اور حکیم اور مہربان اپنے ایسے دوستوں کے ساتھ ایسا رویہ رکھ سکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار