

Loading content...
اس کا ایک جواب ہم بھی دیتے ہیں کہ انسان کی زندگی اس حیات ِفانی تک ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک عالم کا جنم ہے جیسے شکم ِمادر میں جنم ہوا وہ زندگی پہلی زندگی سے مختلف تھی اس کے بعد شکم مادر سے انسان نکلا اور اس کا اس دنیا میں جنم ہوا انسان کا اس دنیا میں جنم لینا پہلی زندگی کا خاتمہ نہ تھا بلکہ ایک ہی حیات کے مختلف جنم تھے اور وہ سلسلہ ٔ حیات اس دنیا تک ختم نہیں ہوتا بلکہ انسان ایک اور عالم میں جنم لیتا ہے اور اس دنیا سے انتقال کے بعد انسان ایک اور دنیا میںپیدا ہوتا ہے فنا نہیں ہوتا اس لئے کسی ایک جنم کے نتائج کو سارے جنموں پر اپلائی Apply نہیں کیا جاسکتا اس کی مثال ایسے ہے کہ کوئی آدمی جون جولائی کے مہینے میں پاکستان کے کسی گرم علاقے میں ہو اور کہے کہ ساری دنیا اس وقت دھوپ سے جھلس رہی ہے پوری دنیا پر سورج آگ برسا رہا ہے حالانکہ اس وقت آسٹریلیا میں برف باری کا موسم ہوتا ہے اور خود پاکستان کے بلند مقامات پر بھی موسم سرد ہوتا ہے مگر وہ ایک استقرا بنا لے کہ جون جولائی میں کہیں سردی ہوہی نہیں سکتی تو یہ جاہلانہ استقرا یا کلیہ ہے اسی طرح جو لوگ ظلم و ستم کو دیکھ کر استقرا وضع کرتے ہیں وہ استقرا بھی ناقص ہوتا ہے کیونکہ سارے عالم کا کلیہ متعین کرنا کسی کے بس کا روگ ہے ہی نہیں جب تک کسی چیز کا مشاہدہ ٔ کلی نہ ہو استقرا قائم نہیں ہو سکتا اور سارے عالم کا مشاہدہ ایک فرد کیلئے محال ہے بلکہ پوری نوع انسان کیلئے بھی محال ہے جیسا کہ حال ہی میں کئی کہکشائیں دریافت ہوئی ہیں تو سائنس دانوں نے کہا کہ ہمیں ان کہکشاؤں کے درست معلومات کے حصول کیلئے نو لاکھ سال کا عرصہ درکا ہے اور وہ بھی اس صورت میں کہ ہم ایک لمحہ بھی اپنا وقت ضائع نہ کریں اور اس پر تحقیق کا عمل جاری رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار