

Loading content...
ماضی قدیم میں ان کے اس معاملے میں جو اعتراضات وارد ہوئے تھے وہ آج بھی ہمارے کتب کلامیہ میں موجود ہیں مثلًا وہ کہتے تھے کہ اس کائنات کا مشاہد ہ کریں جنگلوں سے لے کر مہذب دنیا تک ایک ظلم کا سلسلہ جاری و ساری نظر آتا ہے تو ان مظالم کو دیکھ کر ہم کیسے سمجھ لیں کہ اس دنیا کا خالق رحیم اور مہربان ہے کہ جس نے ایسی دنیا بنائی ہے کہ جو ظلم سے بھری ہوئی ہے اور مزید بھرتی جارہی ہے اگر غور کریں تو ہر منہ ایک مذ بح ( ذبح خانہ ) ہے اور ہر پیٹ ایک قبرستان ہے ماضی میں عورتوں کے ساتھ زہریلے جانوروں جیسا سلوک ہوتا رہا غیرت کے نام پہ معصوم لڑکیوں کو زندہ دفن کیا جاتا رہا بچوں کو بتوں پر قربان گاہوں پہ دیوی دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا کمزور اور نیک لوگوں کو جو ظالم اور جابر لوگوں سے خوفناک ظلم سہنے پڑے ہیں وہ بیان سے باہر ہیں انسان انسان کا صدیوں تک غلام رہا تو کیا اس دنیا کوبنانے والا اب بھی خود کو رحیم اور مہربان کہلوانے کا حق رکھتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار