

Loading content...
جو غیر مسلم اس کائنات کو سطحی نظر سے دیکھتے ہیں وہ اس کائنات کے نظام کو کسی حکیم مطلق کے بجائے فطرت Natureکے ماتحت سمجھنا شروع کر دیتا ہے ( کیونکہ ماضی میں نیچر Nature کو دہر کہتے تھے اس لئے جو Naturalist لوگ تھے انہیں دہریہ کہا جاتا تھا ) جو لوگ دہر یعنی نیچر ہی کو سب کچھ سمجھتے تھے جب ان سے اس کا ئنات کے حوالے سے حکیم مطلق جل جلالہ کے وجود کے بارے میں کوئی بات کی جاتی تھی تو وہ اس پر سب سے پہلے یہی سوال کرتے تھے کہ تم کہتے ہو اللہ جل جلالہ پڑا رحمان اور رحیم ہے مگر اس کائنات پر غور کرو اور پھر بتاؤ یہ کائنات کیا کسی ایسے خالق کی تخلیق لگتی ہے کہ جو صاحب حکمت و دانش بھی ہو اور رحیم بھی اور رحمن بھی ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار