

Loading content...
کلام کو اپنا کلام شمار فرمائے اور لوگوں کو آگاہ فرمادے کہ ما ینطق عن الھویٰ ان ھو الا وحی یوحیٰ کہ یہ اپنی خواہش ِنفس سے کلام نہیں فرماتے بلکہ یہ وہ کلام فرماتے ہیں جو اللہ جل جلالہ چاہتا ہے اور وہ اللہ جل جلالہ کا نائب مطلق ، نورِ ازلی حقیقت ِ محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمہے جو ایک مطلق وحدت ہے جس میں چہاردہ معصومین صلوات اللہ علیھم اجمعین شامل ہیں اور یہ کلنا واحد کے مصداق ہیں بنیادی طور پر یہ ایک ہی نور ہیں مگر ان کا جدا جدا ظہور ایسے ہے جیسے سمند ر میں موجوں کا ظہور ہوتا ہے اور یہ کلام میں کبھی کبھی کسی کو اپنا مظہر قراردیتے ہیں جیساکہ طور پہ درخت کہہ رہا تھا یا موسیٰ انی انا ربک اس راز کو جناب موسیٰ علیہ السلام سمجھ رہے تھے تبھی تو چپ ہیں کہ درخت کی کیا جرأت کہ خود کو اللہ جل جلالہ کہہ دے اس میں کوئی اور بول رہا ہے یہ تو ٹرانسسٹر Transistorہے یہاں تو صرف سوئچ Switch آن ہوا ہے آواز تو کسی اور طرف سے آ رہی ہے یہ تو جیسے لاؤڈ سپیکر کا ہارن ہے ہارن خود نہیں بولتا بلکہ صرف انتقالِ حرارت کا عمل کرتا ہے اور وہ یہ بھی سمجھتے تھے کہ یہ درخت اللہ جل جلالہ کا نہیں اللہ جل جلالہ کے کسی نائب کا مظہر بنا ہوا ہے اور اس کا اظہار اس درخت سے ہو رہا ہے اور بول نائب رہا ہے اور وہ خود نہیں بول رہا بلکہ اس کی زبان پر اللہ جل جلالہ کا کلام جاری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار