

Loading content...
اب اگر محولہ بالا آیت میں جو لفظ رحمن ہے اس کے بارے میں اگر فرض کر لیں کہ رحمن سے مراد اللہ جل جلالہ ہے تو یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ جل جلالہ بول نہیں سکتا اگر بولنا شروع فرما دے تو وہ وہ نہ رہے گا اس لئے وہ بول نہیں سکتا اگر وہ بول نہیں سکتا تو وہ اذن کیسے دے گا ؟ کلام کیسے فرمائے گا ؟ حالانکہ قرآن مقدس میں اللہ جل جلالہ کا ایک نام ُ ُ متکلم بھی ہے یعنی کلام فرمانے والا ہے مگر سبھی علماء یہاں آ کر کہتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ حقیقی معنوں میں متکلم نہیں ہے صرف مجازی طور پر متکلم ہے یعنی وہ خود کلام نہیں فرماتا بلکہ کسی چیزمیں کلام کو پیدا کرتا ہے جیسے طور کے درخت میں آواز پیدا کر دی اب یہ مسئلہ بھی باقی رہتا ہے کہ طور پر کوئی درخت تو تھا لیکن جب کچھ نہ تھا شئے ہی نہ تھی تو اس نے کلام ِاول کیسے فرمایا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار