

Loading content...
ہمارے شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے لے کرشہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک سبھی ذوات اسم رحمن کے حامل ہیں ان ذوات کا وجود ہی اللہ جل جلالہ کی ذات پر دلالت کرتا ہے یہ اس کے اسماء وجودی ہیں تبھی تو فرمایا تھا نَحنُ اَسماء اَلحُسنیٰ کہ اللہ جل جلالہ کے حسین نام ہم ہیں شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رحمت العالمین ہیں تو اسم رحمن کی تفسیر یہی ہیں ایک آیت میں تو شہنشاہِ نجف علیہ الصلوات و السلام کو بھی اللہ نے اسم رحمن سے موسوم فرمایا ہے کہ جب بھی آدم سے عیسیٰ تک کسی نبی نے دورانِ جہاد یا دیگر مشکلات میں پکارا تو اللہ جل جلالہ کی رحمت کے پیکرِ ازلی کو رحم آیا اور انہوں نے اولین و آخرین کی امداد فرمائی اور اللہ جل جلالہ نے اس کے بعد اعلان فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار