

Loading content...
یہ بھی آپ نے دیکھا ہے کہ یہاں اظہار ذات کا ذکر ہے یعنی اللہ جل جلالہ کا اظہار ہوگا یعنی جہاں جہاں بھی اللہ جل جلالہ ہوگا اس کے نمائندے کا نور موجود ہوگا اور جب بھی ذات اپنی رحمت کا اظہار فرمانا چاہے گی اسے اپنے نمائندے کو بلانا نہیں پڑے گا بلکہ وہ وہیں ظاہر ہوجائے گا اور اللہ جل جلالہ کے صفات کا مظاہرہ فرمادے گا میںکہنا یہ چاہتا ہوں کہ جہاں جہاں اللہ جل جلالہ کی رحمت ہے وہاں یہ پیکرِ رحمت ِ کلی کیسے موجود نہیں ہو گا ہاں اللہ جل جلالہ اور ان میں یہی فرق ہے کہ اللہ جل جلالہ اپنا کہیں بھی اظہار نہیں کر سکتا مگر یہ جہاں چاہیں ظاہر ہو جاتے ہیں تو جہاں یہ ظاہر ہو جائیں وہاں گویا اللہ کا اظہار ہے کیونکہ یہ مظہر ہیں مظہر کے معنی ہی یہی ہیں ( جائے اظہار ) عربی قاعدے کے مطابق مظہر اسمِ ظرف ہے یعنی برتن جس میں کوئی چیز موجود ہو اب یہ اللہ جل جلالہ کے مظہر ہیں تو گویا اللہ جل جلالہ ان کے اندر ہے اور یہ ظرف الہی ہیں اللہ جل جلالہ مظروف ہے کہ اللہ جل جلالہ چاہے تو اس کا احاطہ علمی ہو سکتا ہے اور ان کے لئے اس نے چا ہا ہے تبھی تو مظہر ِ اسمِ ظرف قرار دیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار