

Loading content...
اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے دونوں کو یکجا کر دیا ہے اور اپنی قوتوں کو جو نام دئے ہیں تو وہ صرف نام نہیں ہیں بلکہ قوت کی صفات کو بیان فرمایا ہے اور وہ قوت قوتِ وجودی ہے جو دلالتِ وجودی کی حامل ہوتی ہے یعنی اس کی قوت کا ایک ذخیرہ ہے جس میں اس کی کئی قوتیں موجود ہیں اور ان قوتوں کے مظاہرے کو مختلف اسما سے موسوم کر دیا ہے مثلاً ایک کمرے میں دس بلب لگے ہوئے ہیں جو باری باری جلتے ہیں اور سبھی مختلف رنگوں کے ہیں اب باہر بیٹھا ہوا آدمی دیکھے گا کہ کمرے سے سبز روشنی چھن چھن کر باہر آ رہی ہے تو وہ فوراً کہہ دے گا کہ اندر سبز بلب جل رہا ہے پھر سرخ روشنی نظر آئی تو فوراً سرخ بلب کا خیال آیا اسی طرح خیالات بدلتے رہے مگر یہ خیال نہ آیا کہ ان کے پیچھے جو قوت کار فرما ہے اس کا تو ایک ہی رنگ ہے مگر جسے رنگ نہیں کہا جا سکتا تو یہ ظاہری نمود و اظہار تو ان شیشے کے کوروں کا ہے جو صرف دکھانے کے کام آتے ہیں تو اسی طرح اللہ تعالیٰ کا نظام بھی ایسا ہی تصور کر لیں ( صرف سمجھنے کیلئے ) یعنی اللہ جل جلالہ جل جلالہ کا خزانہِ قویٰ وہ واحد نور ہے جو کُلّنا واحِد کا مصداق ہے اور یہ چہاردہ معصومین علیھم الصلوات و السلام ہی ہیں اور ان کے چودہ وجود ہائے اطہر اظہاری و اعتباری ہیں اور یہ صرف اظہاریت کی حد تک ہی ایک دوسرے سے جدا ہیں اور ان کا یہ اختلاف رنگ و وجود ان کی وحدت کے منافی نہیں ہے اور اس کے خزانہ میں قوائے فعالیہ کا عظیم ذخیرہ موجود ہے تو اس کی رحمت بھی اس کی قوائے فعالیہ میں سے ہے اس لئے اس جَلّ جلالہ نے اپنی رحمت کل کے پیکرِ ازلی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار