

Loading content...
اب مناسب ہوگا کہ میں لفظ رحمن پر کچھ عرض کرتا چلوںتو پہلے اس کے معنی واضح کر دوں تاکہ الجھن نہ رہے تفسیر البیان جو دورِ حاضر کے عظیم مرجع جناب آغا خوئی نے لکھی ہے تو سورہ فاتحہ میں الرحمن الرحیم کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ رحمن مشتق ہے رحمت سے کیونکہ کلیہ ہے کل شی یعرف بضدھا ہر چیز اضداد سے پہچانی جاتی ہے اس لئے یہ بھی لکھا ہے کہ رحمت کی ضد قساوت قلبی ہے بے مہری یعنی دل کی سختی ہے اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ رحمت اللہ کی قوتِ خصلیہ میں سے ہے پھر فرماتے ہیں کہ رقتِ قلبی یعنی نرم خوئی لوازماتِ رحمت ہی سے ہے مگر یہ ہے کیفیات قلبی میں سے اور اللہ جل جلالہ کیفیات سے منزہ ہے لہذہ یہاں مجبوراً رحمت کے جو حقیقی معنی ہیں وہ بدلنا پڑیں گے اور مجازی معنی ہی لینا پڑیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار