

Loading content...
اور کچھ نا اہل لوگ اللہ جل جلالہ کو خدا کہہ دیتے ہیں کتنی بڑی حماقت ہے کہ اللہ جل جلالہ کو خدا کہہ دیا میں نے پورے قرآن میں تلاش کیا مگر مجھے اس کا اسم خدا کہیں نظر نہیں آیا اس کے نناوے اسمائے حسنیٰ میں بھی کہیں لفظ خدا نظر نہیں آیا ہے اور ماضی میں جو چار سو اسمائے حسنیٰ رائج تھے ان میں بھی یہ اسم کہیں نہیں تھا اب خود سوچیئے کہ اللہ جل جلالہ کے اسمائے حسنیٰ تو ہیں توقیفی کہ جو قرآن میں آئے ہیں وہی نام اللہ جل جلالہ کے ہیں کوئی شخص اللہ جل جلالہ کو عزیٰ یا بھگوان یا رام کہہ کر نہیں پکار سکتا تو اللہ جل جلالہ کو خدا کہنے والا کتنا بڑا احمق ہے اور اس سے بھی بڑا ایک اور احمق ہے جو کسی دوسری شخصیت کو جب خدا کہہ دیا جائے تو کان پکڑنا شروع کر دیتا ہے یعنی کسی دیوانے ملنگ نے کہہ دیا کہ امیرالمومنین شہنشاہِ نجف علیہ الصلوات و السلام میرے خدا ہیں تو فوراً نعوذ باللہ نعوذ باللہ پڑھ کر کان پکڑ لیتے ہیں ہو سکا تو ایک آدھ فتوے کی سلپ بھی اس پر چسپاں کر دی ـ بھٔ جب خدا اللہ جل جلالہ کا نام ہی نہیں ہے تو شرک کیسا؟ یہ تو ہمارا وضع کردہ نام ہے خداوند تعالیٰ حالانکہ یہ مصری فراعنہ کا لقب تھا تو موحدین سے اکثر ایسی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں کہ اللہ جل جلالہ کی محبت میں اندھے ہو کر خود اللہ جل جلالہ کو بھول جاتے ہیں جیسے ایک موحد نے مٹی کے پتلے کو سجدہ کرنے سے صرف اس لئے انکار کیا کہ سجدہ اللہ جل جلالہ کے سوا کسی کا ہو نہیں سکتا وہ پکا موحد تھا مگر اللہ جل جلالہ نے کہہ دیا کہ و کان من الکافرین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار