

Loading content...
اس سے قبل میں نے ایک نشست میں آپ کے سامنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اصحاب اقدس کے معیار کے بارے میں عرض کیا تھا یہ آٹھ دس برس پرانی بات ہے اس لئے شاید یاد نہ ہو اس میں میں نے عرض کیا تھا کہ ان کا معیار ایک لاکھ تئیس ہزار نو سو نناوے انبیا و رسل سے بھی بلند ہوگا ان کے بارے میں عرض کیا تھا کہ آپ جزائر خضرا کے بارے میں دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ وہاں شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ہی کے پانچ فرزندان اطہار علیھم الصلوات و السلامکی اولاد طاہرہ صلوات اللہ علیھم اجمعین ہی آباد ہے اور ان کی اس وقت تعداد ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہے اور واقعہ ٔ جناب علی بن فاضل مازندرانی میں ہے کہ جب جمعہ کا روز آیا تو اس دن وہاں دعائے تعجیل فرج کا اہتمام تھا اور نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر کئی گھوڑا سوار جوان کھڑے تھے میں نے گنے تو ان کی تعداد تین سو کے قریب تھی اور جب میں نے جناب شمس الدین محمد علیہ السلام سے آ کر وجہ دریافت کی تو فرمایا ہمارے جد اطہر عجل اللہ فرجہ الشریف کو آپ کی دنیا سے بھی تین سو تیرہ افراد کی ضرورت ہے اور اپنی اولاد میں سے بھی تین سو تیرہ کی ضرورت ہے اور وہ تعداد ابھی یہاں بھی میسر نہیں ہے اور تیرہ افراد ابھی یہاں بھی کم ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار