

Loading content...
وہ وہی وقت تھا جب شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بعد ا ز نماز ظہر آپ کی آغوش میں سر رکھ کے آرام فرما رہے تھے اور اس وقت تک آرام فرمایا کہ جب تک آدھا سورج نہ ڈوب گیا ایک طرح سے آپ سے نماز قضا ہوا چاہتی تھی اگرچہ ابھی سورج کا دسواں حصہ غروب نہیں ہوا تھا اب بھی نماز شروع کردی جاتی تو وہ قضا شمار نہ ہوتی کیونکہ شرع شریف میں ہے کہ اگر تکبیرة الحرام کے وقت سورج نظر آرہا ہو تو نماز میں قضا کی نیت نہ کرو بلکہ اللہ اکبر کہنے کے فورا ً بعد ہی اگر سورج ڈوب جائے تو نماز اپنے وقت پر ادا سمجھی جائے اس حساب سے آپ کے پاس تکبیر کہنے کا وقت موجود تھا مگر اس پر کوئی مخالف ترک اولیٰ کا گمان ضرور کرسکتا تھا کیونکہ نماز اپنے اول وقت میں ادا نہیں ہو رہی تھی نماز تو ادا ہوجاتی مگر عصمت کبریٰ کا عہدہ کسی غیر کے سامنے ثابت نہ ہوسکتا تھا اس لئے جب آپ نے جائے نماز پر کھڑے ہو کر ایک نظر سورج کی طرف دیکھا اور تکبیر کہنے کیلئے دست ِمبارک گوش ہائے اطہر کی طرف اٹھائے جتنی تیزی سے ہاتھ اوپر اٹھے اسی تیزی سے سورج واپس پلٹا اور جب ُ ُ اللہ اکبر فرمایا تو سورج عین اول وقت ِ عصر پر کھڑا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار