

Loading content...
اس کے بارے میں عرض ہے کہ ترک اولیٰ یہ ہوتا ہے کہ فرائض کیلئے ایک وقت مقرر ہوتا ہے جیسا کہ نماز ِصبح کے بارے میں ہے کہ طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک جب بھی پڑھ لو نماز ہوجائے گی مگر اس کا اول وقت اس کی ادائیگی کیلئے فضیلت رکھتاہے اب اگر کوئی شخص اسے اول وقت میں ادا نہیں کرتا تو اس نے گناہ نہیں کیا مجرم نہیں ہوا مگراس نے ترک ِ اولیٰ کیا ہے یعنی اپنے فریضے کو اول وقت اور افضل وقت میں ادا نہیں کیا اسی لئے انبیا علیھم السلام سے کوئی گناہ کبھی بھی سرزد نہیں ہوا کیونکہ وہ معصوم تھے مگر ان سے ترک اولیٰ ہوجاتا ہے اس لئے انہیں عصمت ِ صغریٰ کا حامل مانا جاتا ہے یعنی وہ دوسرے درجے کی عصمت کے حامل ہیں اور انبیا علیھم السلام اسی ترک اولیٰ کو اتنا بڑا گناہ سمجھتے ہیں کہ جیسے کسی زاہد و عابد سے قتل ناحق یا زنا کا ارتکاب ہو جائے اور اسے اپنے لئے ظلم و ضلالت کے برابر سمجھتے ہیں اسی لئے ہم دیکھتے ہیں جب بھی کسی نبی سے ترکِ اولیٰ ہوا ہے اس نے اس کا بہت زیادہ نوٹس لیا اور جناب یونس علیہ السلام نے کئی دن تک ورد کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار