

Loading content...
اسی طرح کچھ لوگ پیدائشی ولی اللہ ہوتے ہیں وہ بھی محفوظ کلی ہوتے ہیں ان سے جو بھی سرزد ہوتا ہے چاہے وہ شرعا ًگناہ ہی کیوں نہ لگے وہ دائرہ ٔ خطا میں آتا ہے اور وہ پاک رہتے ہیں اگر وہ کوئی ایسی چیز کھائیں جو شرعا ً جائز نہ ہو تو اللہ جل جلالہ اس کا استحالہ فرما دیتا ہے جیسے شراب نجس و حرام ہے اور اگروہ سرکہ بن جائے تو اس پر شراب کے احکام لاگو نہیں ہوتے بلکہ وہ حلال و طاہر و مباح ہوجاتی ہے کیونکہ وہ شراب رہی ہی نہیں تو اس پر شراب کے احکام کیسے ؟ جیسا کہ فقہ کے کتب میں ہے کہ اگر نمک کی کان میں کوئی کتا گر جائے اور مر جائے اور اتنا عرصہ پڑا رہے کہ اس کے بال تک نمک میں بدل جائیں تو پھر ا س پر کتے کے احکام اپلائی نہیں کریں گے بلکہ اس پر نمک کے احکام لاگو ہوں گے اور اس کا استعمال جائز ہے کیونکہ اس کا استحالہ ہوگیا ہے اسی طرح اولیائے اللہ جو پیدائشی ولی ہوں ان کی خوردنی اشیا کا استحالہ فرما دیا جاتا ہے چاہے وہ کفار کے ہاتھوں سے لے کر کوئی چیز ہی کیوں نہ کھا لیںاسی لئے حفاظت کوبھی عصمت کا ادنیٰ درجہ مانا جاتا ہے اور محفوظ بھی ایک طرح سے معصوم ہی ہوتا ہے مگر ادنیٰ درجے کا معصوم شمار ہوتا ہے حفاظت و عصمت میں جو امتیازات ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ حفاظت توفیق ِ الہی سے ہوتی ہے اور عصمت ودیعت ِ الہی ہوتی ہے یعنی اللہ جل جلالہ کی عطاکردہ ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار