

Loading content...
میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ محفوظ کی دو قسمیں ہیں پہلی قسم جزئی ہے اور دوسری کلی ہے جزئی حفاظت کی دو حالتیں ہوتی ہیں پہلی حالت یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی زندگی کے اولین حصے میں تو محفوظ رہا مگر پھر عصیان و معصیت میں مبتلا ہوگیا جیسا کہ دنیا کا ہر بچہ پیدائشی محفوظ ہوتا ہے پھر جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے وہ معصیت و عصیان سے آلودہ ہوتا جاتا ہے اسی لئے عام طور پر بچے کو معصوم کہا جاتا ہے کیونکہ وہ عصیان سے محفوظ ہوتا ہے اس کا گناہ گناہ شمار نہیں ہوتا اور وہ مرفوع القلم ہوتا ہے فرشتے بھی اس کا گناہ نہیں لکھتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار