

Loading content...
ان میں فرق یہ ہے کہ ملکہ ٔ اظہاری وہ ہوتا ہے جس کا جب مظاہرہ ہوتا ہے تو ظاہر ہوجاتا ہے جیساکہ سخاوت و شجاعت ہیں کہ جب ان کا مظاہرہ ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی اسے دیکھتا ہے یعنی اس کا مظاہرہ انسان کے باطن سے باہر ہوتا ہے چاہے انسان تنہائی میں ایک سانپ مارنے ہی میں شجاعت کا مظاہرہ کرے مگر ملکہ ٔ غیر اظہاری کا مظاہرہ ظاہر میں نہیں ہوتا انسان کے باطن میں ہوتا ہے ملکہ ٔ اخلاق یا حاسہ ٔ اخلاق بھی بنیادی طور پر غیر اظہاری ملکہ ہے اس کا اظہار خارج میں نہیں ہوتا یہ علیحدہ بات ہے کہ کوئی اسے محسوس کر لے یعنی اٹھنے بیٹھنے کے انداز سے جان لے کہ اس میں اخلاقی ملکہ ضرور موجود ہے ان دونوں میں جو فرق ہے اسے یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ ُ ُ اظہاری ملکہ دیکھا جاسکتا ہے اور ُ غیر اظہاری ملکہ صرف محسوس کیا جاسکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار