

Loading content...
دوستو انسان کے اندر خالق نے کئی ملکے یا ملکات رکھے ہیں جیسا کہ سخاوت ہے شجاعت ہے یہ در اصل انسان کو عطا کردہ وہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جو مقابل کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں جیسے کسی سائل نے سوال کیا تو ُ ُ ملکہ ٔ سخاوت بیدار ہو گیا اور کچھ عطا کر دیا اس ملکے کے نہ ہونے کا نام ُ ُ بخل ہے اسی طرح جب دشمن نے للکارا تو انسان کے اندر مخفی ُ ُ ملکہ ٔ شجاعت بیدار ہو گیا اور مظاہرہ ٔ شجاعت ہوا یعنی ملکات وہ ہوتے ہیں کہ جن کا مظاہرہ عام نہیں ہوتا بلکہ یہ موقعہ ٔ اظہار کا محتاج ہوتا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک شخص انتہائی شجاع ہو مگر پوری زندگی اسے شجاعت کے مظاہرے کا موقعہ ہی نہ ملے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار