

Loading content...
حمد ہے اس منعم ازل کا جس کے کرم سے ہم نے یہ سلسلہ ٔ عرفانیات جاری رکھا ہوا ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں گذشتہ کئی دنوں سے اپنے شہنشاہ ِمعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ کے بارے اپنے مالک کے عطا کردہ شعور کے مطابق کچھ نہ کچھ عرض کر رہا ہوں اور میں اقرار کرتا ہوں کے ان کے فضائل اور معرفت سے میں عاجز محض ہوں آقائی و مرشدی و سیدی دام ظلہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کو فرض سمجھتے ہوئے آپ لوگوں کے برداشتن نکات ِمعارف پیش کر رہا ہوں اورآج کا جو اسم مبارک ہمارے سامنے ہے وہ مشہور عام نام پاک ہے کہ جو آپ کے بچوں تک کو یاد ہے یعنی ُ ُ عصمة الامم عجل اللہ فرجہ الشریف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار