

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ان روایات کو بیان کرنے کا اُن کا مقصد یہ تھا کہ حکومت ِالہی صرف چند سال رہنا ہے اس کیلئے لمبی جد وجہد کرنے کی کیا ضرورت ہے جب اہل حق کو بتایا جائے گا کہ آپ کا دور حکومت تو صرف چند سال کیلئے آئے گا تو یہ اس سے مایوس ہوں گے اور اپنی جدو جہد سے غافل ہوجائیں گے ورنہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ آپ کی ظاہری حکومت رہتی دنیا تک رہے گی اور اس کے بعد اخروی حکومت کاسلسلہ شروع ہوجائے گا اور وہ لامتناہی ہے جس کی کوئی انتہا ہے ہی نہیں اور دونوں حکومتوں کے درمیان کوئی گیپ Gap نہیں ہے بلکہ یہ ایک دوسرے سے اس طرح متصل ہیں جیسے شعبان کے ساتھ رمضان متصل ہوتا ہے بس اسی طرح وہ حکومت الہیہ ایک دوسرے سے متصل آئے گی اس میں صرف اتنا ہوگا کہ اس انسان جزئی کے خزانے کی مہر کھول دی جائے گی اور یہ خزانہ خالی ہوجائے گا اور اس مہر کو آخرت کے خزانے پر لگادیا جائے گا اور اس خزانے پر سے یہ مہر کبھی بھی نہ اٹھائی جائے گی کیونکہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے کہ جو لوگ جہنم میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور جو لوگ جنت میں داخل ہوجائیں گے وہ بھی اس میں فیھا خالدون کے مصداق بن کر رہیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار