

Loading content...
یہ سن 9.6.1766 سے شروع ہوتا ہے اور اس میں دو سو سال احتیاط کے شامل کر لئے جائیں تو یہ سن 26.6.1960کے قریب بنتا ہے اور اس سن میں اس سنت کے ترک کرنے کی اباحت کی وجہ بھی یہی ہے کہ اس دور میں کسی مومن کی روح پیدا نہیں ہوگی اور نکاح کی غرض تھی مومنین کی پیدائش سو وہ مفقود ہوجائے گی تو نکاح کا ترک کرنا مباح ہوجائے گا اور ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ جب ایک سن رشد کا پیرئیڈ Period دیا جائے گا کہ جس میں مومنین کی پیدا ئش روک دی جائے گی اس بات کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خروج سے قبل عورتیں بانجھ ہوجائیں گی غیر مومن تو پیدا ہوتے رہیں گے مگر کسی مومن کی ولادت نہ ہو گی اور جو موجودگان ِارض ہوں گے ان کا یہ انجام ہوگا کہ کوئی نوجوان بیس سال کا ہوگا اور معالم دین شرعیہ سے نا آشنا ہوگا تو فی النار کردیا جائے گا اب ان حالات میں کسی غیر صالح کے اس دنیا میں باقی رہنے کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہتا تو اس کے بعد وہ ملعونہ عورت کیسے بچ جائے گی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار