

Loading content...
ایک اور طرح سے اپنی بات کو پیش کرتا ہوں تاکہ آپ کو پوری تسلی ہوجائے کہ یہ بات غلط ہے آپ نے لاتعداد احادیث میں دیکھا ہوگا کہ جن میں فرمایا گیا تھا کہ ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور میں سات یا نو انبیا علیھم السلام کی سنن جاری ہوں گی ان میں سے ایک جناب نوح علیہ السلام کی ایک سنت تھی میں اس پہ لمبی بات نہیں کرنا چاہتا صرف یہ بات عرض کروں گا کہ جب جناب نوح علیہ السلام کی دعا ثمر لائی اور دشمنوں پر عذاب نازل ہونے کا وقت قریب آیا تو اللہ جل جلالہ نے ایک سن ِرشد کے برابر کے عرصے کو عقیم بنا دیا یعنی تیرہ یا سولہ برس تک کسی عورت نے بچہ پیدا نہیں کیا اس کے بعد اس قوم پر عذاب آیا اس کی وجہ یہ تھی کہ اللہ جل جلالہ کسی بے گناہ بچے کو عذاب نہیں دینا چاہتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار