

Loading content...
اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ خاکم بدہن انہیں شہید کردیا جائے گا جیسا کہ بعض مخالفین کی کتب میں سے روایات ہمارے کتب میں بھی نقل ہوئی ہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا اگر ایسا مانا جائے تو پھر یہ دنیا ہی کیا جنت آخرت جہنم غرض جملہ عالم امر و خلق تباہ و برباد ہوجائے گا بلکہ یہ بات اسی طرح ناممکن ہے جس طرح کوئی کہے کہ نعوذ باللہ اللہ جل جلالہ کو شہید کردیا جائے تو کیا ہوگا ؟ یہ سوال جس طرح کرنا جہالت ہے اسی طرح خاتم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریفکے بارے میں ایسے سوالات سوچنا کفر ہے کیونکہ یہ روایات ان لوگوں کی ہیں کہ جو بنیادی طور پر مخالف تھے اور انہوں نے یہ کہا کہ آپ اس دنیا پر صرف تین سال یا سات سال یا دس سال یا اس سے کچھ کم و بیش حکومت فرمائیں گے اور پھر دنیا سے چلے جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار