

Loading content...
جب یہ مہر ٹوٹ گئی تو عالم کی تباہی ہے اور یہ خزانہ خالی ہوجائے گا کیونکہ جب مہر کھولی جاتی ہے تو خزانہ خرچ ہوجاتا ہے اسی طرح جب خالق اس دنیا کا اختتام فرمائے گا تو خاتم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریفکو آخرت کی طرف بلالے گا اور اس وقت یہ خزانہ ٔ دنیا کی بجائے خزانہ ٔ آخرت پر مہر و خاتم کی طرح ثبت ہوجائیں گے اور تجلیات الہی جو اس دنیا پر ہوتی تھیں وہ آخرت کی طرف منتقل ہوجائیں گی اور یہ خزانہ ٔ آخرت پر مہر و خاتم ہوجائیںگے دنیا کی بقا کا دار و مدار ان تجلیات الہیہ پہ ہے کہ جو خاتم الآئمہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی وجہ سے اس زمین تک منتقل ہوتے ہیں اس مہر سے وہ سلسلہ ٔ تجلیات منقطع ہوجائے گا کیونکہ یہ دنیا تجلیات الہی سے محروم ہوجائے گی اس لئے فنا ہو جائے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اس کائنات سے تجلیات الہی ایک لمحہ کیلئے بھی منقطع ہو جائیں تو یہ کائنات ہی فنا ہوجائے کیونکہ وجہِ بقائے تجلیات الہی کے بغیر تجلیات الہی بلاواسطہ اس دنیا پر پڑنہیں سکتیں اور اگر پڑ بھی جائیں تو اس دنیا کا انجام کوہ ِطور سے مختلف نہ ہو اور وہ تجلیات مشکواة خاتم الاولیا عجل اللہ فرجہ الشریفمیںمنعکس ہوتی تھی اور انہی سے بقدر ِظرف برائے بقائے وجود ہر شے استفادہ کرتی تھی اب اگر انہیں آخرت پر مہر بنا دیا جائے تو یہ دنیا کیسے باقی رہ سکتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار